حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع طلاب سکردو کے تحت رہبر معظم کے قرآنی افکار کی بین الاقوامی کانفرنس کیلئے مقالہ نویسی کا انعقاد، مجمع طلاب سکردو کے دفتر میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق، مجمع طلاب سکردو بلتستان کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے قرآنی افکار کی بین الاقوامی کانفرنس کیلئے منعقدہ مقالہ نگاری کے پروگرام میں المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مقالہ نگاری کے پروگرام میں مجلۂ تعلیم و تربیت کے مدیر اعلیٰ معروف محقق ڈاکٹر محمد لطیف مطھری نے روش تحقیق و مقالہ نویسی پر سیر حاصل گفتگو کی، بعد ازاں رہبر معظم کی بین الاقوامی کانفرنس کے ترجمان شیخ خادم جاوید نے اس کانفرنس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔
آخر میں مجمع طلاب سکردو بلتستان کے شعبۂ تحقیق کے سربراہ شیخ محمد بشیر دولتی نے دونوں اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی مقالہ نگاری کیلئے پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا۔